فلم : اوپن ہائیمر
ملک : امریکا ۔ برطانیہ
زبان : انگریزی
ڈائریکٹر : کرسٹوفرنولان
ڈسٹری بیوٹر : یونیورسل پکچرز
دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں جس شخصیات نے ایٹم بم سے لیس ہتھیار بنانے میں مرکزی کردار نبھایا، یہ ان کی زندگی کے گرد گھومتی ہوئی کہانی پر بننے والی فلم ہے ۔ اس فلم کو کرسٹوفرنولان نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔ امریکی کے نظریاتی طبیعات دان ، جس نے ان ہتھیاروں کو تیار کرکے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا ، یہ ان کی زندگی اور کاوشوں کو بیان کرتی ہے۔
برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، یہ فلم امریکی پرومیتھیس پر مبنی ہے، جو کائی برڈ اور مارٹن جے شیرون کی سوانح عمری ہے۔ معاون کاسٹ میں ایملی بلنٹ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، میٹ ڈیمن، رامی ملک، فلورنس پگ، بینی سیفڈی، مائیکل انگاراانو، جوش ہارٹنیٹ اور کینتھ براناگ شامل ہیں۔ یہ یونیورسل پکچرز، سنکوپی انکارپوریٹڈ اور اٹلس انٹرٹینمنٹ کے درمیان مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں نولان ایما تھامس اور چارلس روون کے ساتھ فلم پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم 21 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی۔