فلم : پٹھان
ملک : انڈیا
زبان : ہندی
ڈائریکٹر : سدھارتھ آنند
ڈسٹری بیوٹر : یش راج فلمز
یہ ایک نئی آنے والی ہندوستانی ایکشن فلم ہے ، جو اپنی ریلیز سے پہلے ہی ہندوستان میں خاصی متنازہ عہ ہوچکی ہے، اس مخالفت کا اثر اس کی ریلیز پر بھی پڑسکتا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار "سدھارتھ آنند” ہیں۔ اس فلم کے مرکزی کردار میں شاہ رخ کے علاوہ جان ابراہم ، سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی معروف فنکار شامل ہیں۔ اس فلم کی نمائش کا دن 25 جنوری 2023 طے کیا گیا ہے۔ یہ فلم دنیا کے آٹھ ممالک میں فلمائی گئی ہے ، جن میں انڈیا کے علاوہ دبئی ، افغانستان ، اسپین ، ترکی ، روس ، اٹلی اور فرانس شامل ہیں۔