رواں برس 2023 میں 95 ویں اکادمی ایوارڈز ، جن کو عرف عام میں آسکرایوارڈز بھی کہا جاتا ہے ۔ اس میں جو فلمیں نامزد ہوئی ہیں ، ان کی تفصیل کو شعبہ جات کی ترتیب کے لحاظ سے درج ذیل میں دیے گئے لنک کی مدد سے پڑھا جاسکتا ہے ، یہ اکادمی کی طرف سے جارہ کردہ آفیشل فہرست ہے ، جبکہ اوپر دکھائی دینے والی ویڈیو الجزیرہ انگریزی نے بنائی ہے ۔ مہورت کے قارئین کے لیے اس معلومات کو یہاں شیئر کیا گیا ہے ، جس کے لیے ادارہ ان کا شکرگزار ہے۔
ان ایوارڈز کے لیے جو فلمیں نامزد ہوئی ہیں ، ان کی تفصیلات کو بیان کرنے کے لیے جس فنکار جوڑی کا انتخاب کیا گیا ، ان کے نام ایلسن ولیمز اور رضوان احمد ہیں ۔ اداکارہ کا تعلق امریکا سے ہے جبکہ اداکار پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔ ان ایوارڈز کا حتمی فیصلہ 12 مارچ کو ہوگا ۔ عالمی سینما کی دنیا میں ان ایوارڈز کی کلیدی اہمیت ہے اور پوری دنیا ان کے نتائج پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہوتی ہے ۔ ان نامزدگیوں کی شعبہ جات کے لحاظ سے جو ترتیب ہے ، وہ درج ذیل میں دیے گئے لنک میں موجود ہے ۔
https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2023