خرم سہیل ،صحافی، براڈ کاسٹر، مترجم، محقق، اردو زبان میں عالمی سینما کے ممتاز ناقد، معروف فلمی رسالے "مہورت” کے مدیر اعلیٰ اورفن و ثقافت کے موضوعات پر مبنی کئی کتابوں کے مصنّف ہیں۔ وہ پاکستان جاپان لٹریچرفورم کے بانی بھی ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین شعروادب، سینما اور ثقافت کے فروغ کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔
خرم سہیل کئی برسوں سے ڈان نیوز کے مارننگ شو "چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ” کے ساتھ بطور فلم ناقد کام کررہے ہیں۔ عالمی سنیما کے تجزیہ کار کے طور پر اے آر وائی نیوز کی اردو ویب سائٹ کے لیے بلاگزبھی لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اخبارات، رسائل و جرائد ، ٹیلی وژن چینلز اور یوٹیوب چینلز کے ساتھ بھی فری لانس صحافی کے طور پر کام کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے معروف ریڈیو "ہاٹ ایف ایم 105″کے ساتھ بطور براڈکاسٹر کئی سالوں سے مصروفِ عمل ہیں۔ وکی پیڈیا اردو پر ان کا آفیشل پیج بھی موجود ہے ، جہاں ان کی شخصیت و کام کے بارے میں مزید تفصیل فراہم کی گئی ہے۔
وکی پیڈیا اردو آفیشل پیج کا لنک : https://shorturl.at/jkch4